غیر ملکی دفاعی اتاشیوں کا ایل او سی کا دورہ کلسٹر بم حملوں کے شواہد کا جائزہ

غیر ملکی دفاعی اتاشیوں نے بھارت کے کلسٹر بم حملوں کے نقصانات بھی دیکھے

غیر ملکی دفاعی اتاشیوں نے بھارت کے کلسٹر بم حملوں کے نقصانات بھی دیکھے فوٹو:فائل

مختلف ممالک کے دفاعی اتاشیوں نے کنٹرول لائن کا دورہ کیا کرکے بھارتی جارحیت کا جائزہ لیا ہے۔

چین، برطانیہ، فرانس، روس، جرمنی کے دفاعی اتاشیوں نے ایل او سی کا دورہ کیا۔ انہوں نے وادی نیلم میں بھارت کے کلسٹر بم حملوں میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کا جائزہ لیا۔ دفاعی اتاشیوں نے نوسیری میں جگہ جگہ موجود کلسٹر ایمونیشن کے شواہد بھی دیکھے۔


یہ بھی پڑھیں: بھارت ایل او سی پر شہری آبادی کو کلسٹر بموں سے نشانہ بنارہا ہے، آئی ایس پی آر

بھارت ایل او سی اور آزاد کشمیر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری میں ممنوعہ کلسٹر بم استعمال کررہا ہے اور عام شہری آبادی کو نشانہ بنارہا ہے۔ پاک فوج نے کلسٹر بموں کے استعمال کے تصویری ثبوت بھی جاری کیے ہیں۔

بھارت کی جانب سے رواں سال اب تک 1824 مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی جس سے 17 افراد شہید اور 105 زخمی ہوئے۔
Load Next Story