مصر میں کینسر اسپتال کے باہر کار دھماکے میں 19 افراد ہلاک

کار تصادم سے گاڑیوں میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی


ویب ڈیسک August 05, 2019
تصادم کے باعث کار جل کر مکمل طور پر خاکستر ہوگئی۔ فوٹو : اے ایف پی

مصر میں قومی کینسر اسپتال کے باہر تیز رفتار کار کے پارکنگ ایریا میں کھڑی گاڑیوں سے خوفناک تصادم کے نتیجے میں زوردار دھماکا ہوا جس میں 19 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے قومی کینسر اسپتال کے باہر ایک تیز رفتار اور بے قابو کار دیگر گاڑیوں سے ٹکرا گئی، کار کے خوفناک تصادم سے زوردار دھماکا ہوا اور آگ بھڑک اُٹھی۔

کار تصادم میں دھماکے اور ہولناک آتشزدگی کے باعث 16 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 30 افراد زخمی ہیں جنہیں ریسکیو اداروں نے قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے، ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

ریسکیو اداروں کی ایمبولینس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا، پولیس نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کرلیا ہے تاہم دھماکے کی نوعیت کا اب تک تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں سے ٹکرانے والی کار میں بارودی مواد بھی ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے جانی نقصان میں اضافہ ہوا تاہم اس کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں