سلمان خان نے ذاتی پروڈکشن ہاؤس لانچ کرنے کا اعلان کردیا

سلمان خان اپنے پروڈكشن ہاؤس كا آغاز ماضی كی مشہور فلم ہيرو كے ری ميک سے کریں گے۔


APP September 19, 2013
سلمان خان اپنے پروڈكشن ہاؤس كا آغاز ماضی كی مشہور فلم ہيرو كے ری ميک سے کریں گے۔

SHAHDADKOT: بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے "سلمان خان پروڈكشن ہاؤس" لانچ كرنے كا اعلان کردیا۔

سلمان خان اپنے پروڈكشن ہاؤس كا آغاز ماضی كی مشہور فلم ہيرو كے ری ميک سے کریں گے، شبھاش گئی کی بنائی ہوئی فلم ہیرو سے ادکار جیکی شیروف نے اپنے کیرئر کا آغاز کیا تھا، سلمان خان كے بھائی ارباز خان اور سہيل خان کے بھی اپنے فلم پروڈكشن ہاوسز موجود ہيں ۔

سلمان خان نے ہيرو کے ری ميک كے حقوق حاصل كرلئے ہيں جبكہ فلم كی موسيقی بنانے كے لئے تيارياں شروع كر دی گئی ہيں، ذرائع كے مطابق اس فلم كے لئے سبھاش بطور ميوزک كمپوزر پہلی بار لوگون سامنے آئيں گے، امكان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ہيرو کے ری ميک كے لئے اديتيہ پنچولی كے بيٹے سورج پنچولی اور سنيل شيٹھی كی بيٹی اتيھا مرکزی کردار ادا کریں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں