مقبوضہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں رہا وزیراعظم آزاد کشمیر

پاک فوج پر مکمل اعتماد ہے اور آزاد کشمیر کا بچہ بچہ افواج پاکستان کے ساتھ ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر


ویب ڈیسک August 05, 2019
پاک فوج پر مکمل اعتماد ہے اور آزاد کشمیر کا بچہ بچہ افواج پاکستان کے ساتھ ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر۔ فوٹو : فائل

وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 370 ختم کرنے سے مقبوضہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں رہا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیریوں کے حقوق سلب کر رہا ہے، بھارت نے کنٹرول لائن پر کلسٹر ایمونیشن کا استعمال کیا، کلسٹر ایمونیشن سے چھوٹے بچے متاثر ہوئے تاہم حکومت نے کل پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پاک فوج پر مکمل اعتماد ہے، بھارت کے ساتھ 70 سال کے حساب کتاب چکانے ہیں جب کہ آزاد کشمیر کا بچہ بچہ افواج پاکستان کے ساتھ ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ہم بھارتی آئین کو ہی تسلیم نہیں کرتے جب کہ آرٹیکل 370 ختم کرنے سے مقبوضہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا احتجاج ریاست کی تقسیم پر ہے،35 اے ریاست کے مہاراجہ نے اپنے لوگوں کے تحفظ کے لیے بنایا تھا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ ہندوستان آزاد کشمیر میں موجود ڈیموں کو نشانہ بنانا چاہتا ہے، ہندوستان کشمیر میں ظلم کو دبانے کے لئے ایل او سی پر فائرنگ کرتا ہے، ہندوستان ایل او سی پر فائرنگ کرکے پاکستان کے خلاف پراپیگنڈہ کرتا ہے، ہندوستان کشمیر کی خالص تحریک کو بیرونی تحریک قرار دینے کی کوشش کررہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں