کراچی میں رواں ہفتے بارش کی پیش گوئی

کراچی میں 9اور10اگست کے درمیان بارش ہونے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک August 05, 2019
خلیج بنگال میں بارشیں دینے والا ایک اورمون سون سسٹم بن رہا ہے، محکمہ موسمیات فوٹو: فائل

PESHAWAR: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں 9 اور 10 اگست کو ایک بار پھر بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں بارشیں دینے والا ایک اورمون سون سسٹم بن رہا ہے، جس کا رخ سندھ کی جانب ہے، بارش برسانے والا یہ سسٹم 9 اگست کو مشرق سے پاکستان میں داخل ہوگا۔ اس سسٹم کے نتیجے میں 9 اور 10 اگست کو کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے تاہم کتنی شدت کی بارش ہوگی اس حوالے سے صورتحال ایک سے دروز میں واضح ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ 29 اور 30 جولائی کو کراچی سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں میں مون سون کی پہلی بارش ہوئی تھی، اس دوران 2 روز میں کراچی میں 173 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں