اسلامی نظریاتی كونسل نے حقوق نسواں ایكٹ 2006 مسترد كردیا

ایكٹ غیر سركاری تنظیموں كی ایما پر بنایا گیا اور اس قانون كی بعض دفعات قرآن وسنت كے منافی ہیں، اسلامی نظریاتی کونسل


Online September 19, 2013
اس قانون کے حوالے سے وفاقی حكومت كو جلد سفارشات بھجوائی جائیں گی، اسلامی نظریاتی کونسل فوٹو فائل

اسلامی نظریاتی كونسل نے حقوق نسواں ایكٹ 2006 مسترد كردیا ہے۔


اسلامی نظریاتی كونسل كا اجلاس کونسل کے چیئرمین اور جمعیت علمائے اسلام (ف) ک رہنما مولانا محمد خان شیرانی كی زیر صدارت ہوا جس میں حقوق نسواں ایكٹ 2006 سمیت دیگر كئی اہم معاملات زیر غور آئے، كونسل نے حقوق نسواں ایكٹ 2006 كو مسترد كرتے ہوئے كہا كہ چونكہ حقوق نسواں ایكٹ غیر سركاری تنظیموں كی ایما پر بنایا گیا اور اس قانون كی بعض دفعات قرآن وسنت كے منافی ہیں لہٰذا مذكورہ ایكٹ متنازع ہے اور اس كا ازسرنو جائزہ لینا ضروری ہے۔ کونسل کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس قانون کے حوالے سے وفاقی حكومت كو جلد سفارشات بھجوائی جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |