صدرآصف علی زرداری کی تہران میں بھارتی وزیراعظم سے ملاقات متوقع

صدر آصف علی زرداری کی بھارتی وزیر اعظم سے آخری ملاقات غیر رسمی طور پراپریل میں بھارت کے دورے کے موقع پر ہوئی تھی۔


PPI August 30, 2012
صدر آصف علی زرداری کی بھارتی وزیر اعظم سے آخری ملاقات غیر رسمی طور پراپریل میں بھارت کے دورے کے موقع پر ہوئی تھی۔ فوٹو: فائل

SUKKUR:

صدر آصف علی زرداری غیروابستہ ممالک کی تنظیم کےسولہویں سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے تہران پہنچ گئے ہیں، جہاں انکی بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ سے ملاقات متوقع ہے۔


وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے بدھ کو تہران میں رپورٹرزکوبتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان اب اعتماد کی فضا قائم ہورہی ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان تمام سابقہ ملاقاتیں بالخصوص نیو دہلی میں ہونے والی ملاقات بہت مفید ثابت ہوئی اورہم امید کرتے ہیں کہ یہی جذبہ تہران میں ہونے والی ملاقات میں بھی نظر آئےگا۔


انکا کہنا تھا کہ تعلقات کو بہتر بنانےکے لیے دونوں ممالک کو جذبہ ظاہرکرنا چاہیے۔ جہاں تک پاکستان کا تعلق ہے تو ہم دونوںممالک کےدرمیان پیدا ہونے والے ہرمسئلے کے حل کے لیے پرعزم ہیں۔


صدر آصف علی زرداری کی بھارتی وزیر اعظم سے آخری ملاقات غیر رسمی طور پراپریل میں بھارت کے دورے کے موقع پر ہوئی تھی۔


غیر وابستہ ممالک کا اجلاس 29-31 اگست تک ایران میں ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں