سیکرٹری دفاع آصف یاسین امریکی نیشنل ڈیفنس یورنیورسٹی کے ہال آف فیم میں شامل

امریکی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر میجر جنرل گریگ مارٹن نے آصف یاسین ملک کو اس اعزاز سے نوازا۔


APP September 19, 2013
آصف یاسین ملک نے امریکا کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی واشنگٹن ڈی سی سے گریجویشن اور 2003ءمیں اسٹریٹیجک ریسورس منیجمنٹ میں ماسٹرز کیا۔ فوٹو: فائل

امریکی نیشنل ڈیفنس یورنیورسٹی نے سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل(ر)آصف یاسین ملک کو غیر ملکی طلبا کے ہال آف فیم میں شامل کرلیا ہے۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں ۔

واشنگٹن میں منعقد ہونے والی ایک پر وقار تقریب میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر میجر جنرل گریگ ایف مارٹن نے آصف یاسین ملک کو اس اعزاز سے نوازا۔ تقریب میں واشنگٹن میں پاکستانی سفارت کانہ کے سینئر عملہ،انٹرنیشنل فیلوز ہال آف فیم،یونیورسٹی کے فارغ التحصیل دیگر موجودہ اور ریٹائرڈ اعلیٰ فوجی افسران اور موجودہ کورس کے شرکاءنے شرکت کی۔

آصف یاسین ملک نے امریکا کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی واشنگٹن ڈی سی سے گریجویشن اور 2003ءمیں اسٹریٹیجک ریسورس منیجمنٹ میں ماسٹرز کیا۔ وہ فیلو شپ کے دوران انٹرنیشنل فیلوز کے کلاس پریذیڈنٹ بھی رہے ہیں۔ ہال آف فیم میں شامل ہونے کے بعد لیفٹیننٹ جنرل(ر)آصف یاسین ملک کی تصویر یونیورسٹی کے مارشل ہال میں آویزاں کی گئی جو وہاں مستقل رہے گی۔

واضح رہے کہ امریکی نیشنل ڈیفنس یورنیورسٹی کی جانب سے ہال آف فیم میں یونیورسٹی کے فارغ التحصیل ان افراد کو شامل کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی قابلیت کی بنیاد پر اپنے ملک کی مسلح افواج، حکومت یا بین الاقوامی اداروں میں اعلیٰ ترین عہدوں پر خدمات سرانجام دی ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں