باکمال لوگوں کی لاجواب سروس پی آئی اے کا نشے میں دھت پائلٹ طیارے سے گرفتار

بوطانوی پولیس نے پائلٹ کو ایوی ایشن قوانین کی خلاف ورزی اور 180جانوں کوخطرےمیں ڈالنے پر حراست میں لیا ہے۔

برطانوی پولیس نے پائلٹ کو نشے کی حالت میں طیارے کے کاک پٹ سے حراست میں لیا۔ فوٹو: فائل

KARACHI:

قومی فضائی کمپنی کی جانب سے مسافروں کو پیش کی جانے والی لاجواب سروس کی مثالیں آئے دن نظر آتی ہیں لیکن اس کی ایک مثال برطانیہ میں بھی پیش کی گئی جب نشے میں دھت پائلٹ نے طیارہ اڑانے کی کوشش کی تاہم اسے گرفتار کرلیا گیا۔



برطانوی شہر بریڈ فورڈ سے 180 مسافروں کو گزشتہ روز قومی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے وطن واپس آنا تھا لیکن ایسا نہ ہوسکا کیونکہ پرواز سے قبل طیارے میں موجود مسافروں کو پتہ چلا کہ طیارہ جسے اڑانا ہے وہ تو شراب کے نشے میں دھت ہے۔ پائلٹ کو طیارے سے نکالنے کی کوشش ناکام ہوئی تو پولیس کو آنا پڑا اور اس نے طیارے کے کاک پٹ سے شرابی پائلٹ کو نکال کر حراست میں لے لیا۔


برطانیہ کی ویسٹ یارک شائر پولیس نے پائلٹ کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پائلٹ کو ایوی ایشن قوانین کی خلاف ورزی اور 180جانوں کوخطرےمیں ڈالنے پر حراست میں لیا گیا ہے۔


Load Next Story