عراق میں ایک خالی عمارت سے 10 نو جوانوں کی تشدد زدہ لاشیں بر آمد ہوئیں ہیں جنہیں سر اور سینے میں گولیاں مار کر ہلاک کیا گیاہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بغداد کے ضلع صدر سٹی میں ماہا مل کے قریب ادویہساز کمپنی کے متروک عمارت سے 10 نو جوانوں کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں، ہلاک ہونے والوں کی عمریں 17 سے 25 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں جنھیں2 روز قبل قتل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ عراق میں گزشتہ کئی عرصے سے فرقہ وارانہ فسادات کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک ہزاروں افراد مارے جا چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق صرف اگست کے مہینے میں عراق میں پر تشدد واقعات میں 800 کے قریب افراد ہلاک ہوئے۔