دلیپ کمار کی جلد صحتیابی کے لئے پرستار دعا کریں اہلیہ سائرہ بانو کی اپیل

اسپتال انتظامیہ کے مطابق دلیپ کمار کو مکمل صحت یاب ہونے میں وقت لگے گا، سائرہ بانو


ویب ڈیسک September 19, 2013
دلیپ کمارکودل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے اتوارکو اسپتال میں داخل کیا گیا وہ اب بھی آئی سی یومیں ہیں۔ فوٹو؛ فیملی

برصغیر پاک و ہند کے لیجنڈ اداکاردلیپ کی اہلیہ سائرہ بانو نے پرستاروں سے ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے سائرہ بانو نے کہا کہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دلیپ کمار رو بصحت ہیں تاہم انہیں مکمل صحت یاب ہونے میں وقت لگے گا۔ سائرہ بانو نے دلیپ کمار کے لئے پرستاروں کی نیک خواہشات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے لئے مزید دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ 90 سالہ دلیپ کمارکودل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے اتوارکواسپتال لایاگیا تھا اور وہ اب بھی آئی سی یومیں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں