بلوچستان میں دہشتگردی کا بڑامنصوبہ ناکام بھاری تعداد میں اسلحہ اوربارود برآمد

اسلحہ 14اگست اور عید کے دن تخریب کاری کے لئے چھپایا گیا تھا، اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ بگٹی


ویب ڈیسک August 05, 2019
برآمد اسلحے میں 14 کلوبارود، سرنگیں، کلاشنکوف، راکٹ لانچر کے گولے اور دستی بم شامل ہیں۔ فوٹو:فائل (فوٹو: فائل)

حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ اور باردوی مواد برآمد کرکے دہشت گردی کی بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔

اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ بگٹی زوہیب الحق کے مطابق ضلع میں حساس اداروں نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا ہے جو ممکنہ طور پر 14 اگست اور عید کے روز تخریب کاری کی کاررائیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا ہے کہ برآمد ہونے والے اسلحہ میں 14 کلوبارودی مواد، راکٹ لانچر کے گولے،مختلف اقسام کی گنیں، دستی اور ریموٹ کنٹرول بم، بارودی سرنگیں، تھری ناٹ تھری گنز، ایئرکرافٹ گنز اور ہزاروں راؤنڈز شامل ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنرڈیرہ بگٹی کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کاعیداوریوم آزادی کےموقع کارروائی کاارادہ تھا، تاہم حساس ادارےاورلیویزنےممکنہ طورپردرجنوں افرادکی جانیں بچائیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں