سوات میں 5 ہزار سے زائد ڈینگی کیسز رپورٹ ہونے پر ایمرجنسی نافذ
ڈینگی پر قابو پانے کے لئے مختلف علاقوں میں مچھر مار اسپرے کئے گئے ہیں، محکمہ صحت کے سینئر افسر شفیع اللہ خان
سوات میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران 5 ہزار سے زائد ڈینگی کیسز رپورٹ ہونے پر انتظامیہ کی جانب سے ڈینگی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا میں ڈینگی نے وبائی شکل اختیار کرلی ہے، 19 اگست سے اب تک صوبے میں17 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں سے 14 کا تعلق سوات سے ہے جبکہ اس بیماری سے متاثرہ مریضوں میں روز بہ روز اضافہ ہو رہا ہے، علاقے کے محکمہ صحت کے افسر عبدالخالق نے بتایا کہ ڈینگی کے مچھر علاقے میں ہر طرف پھیلے ہوئے ہیں جو لوگوں کے لئے انتہائی خطرناک ہے۔
سوات کے محکمہ صحت کے سینئر افسر شفیع اللہ خان نے کہا کہ ڈینگی پر قابو پانے کے لئے مختلف علاقوں میں مچھر مار اسپرے کئے گئے ہیں جب کہ محکمہ صحت کے اہلکار گھر گھر جا کر ڈینگی کے مرض کے حوالے سے آگاہی اور احتیاطی تدابیر سے بھی لوگوں کو آگاہ کر رہے ہیں۔ سوات کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مچھروں کے انڈے لاہور سے پرانے ٹائرز کی کھیپ کے ذریعے سوات منتقل ہوئے ہیں۔