خوردہ قیمت پرنٹ کرنے کے لیے مزید 90 دن کی مہلت کا مطالبہ
درآمد کنندگان کے لیے ان شرائط پر عمل درآمد کے لیے یہ مدت انتہائی کم ہے اور یہ عمل ابھی نامکمل ہے، صدر کراچی چیمبر
کراچی چیمبر آف کامرس نے تھرڈ شیڈول کے تحت درآمدی مال کی کلیئرنس کے لیے خوردہ قیمت پرنٹ ہونے کی شرط میں نرمی اوراس پر عمل درآمد میں مزید 90دن کی توسیع کرنے کامطالبہ کردیا۔
کراچی چیمبر کے صدر جنید ماکڈا نے کہا ہے کہ چونکہ درآمدی آرڈرز 3سے 6 ماہ قبل پیشگی بک کیے جاتے ہیں اور ان آرڈر شدہ مصنوعات کی پیکیجنگ اور پرنٹنگ ابتدائی مرحلے میں ہی ڈیزائن اور چھپوائی جاچکی ہوتی ہے۔
چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کو ارسال کیے گئے ایک خط میں کراچی چیمبرکے صدر نے کہاکہ کے سی سی آئی کی درخواست پر ایف بی آر نے مذکورہ شرط پر عمل درآمد میں 15دن کا ریلیف دیا تھا لیکن درآمد کنندگان کے لیے ان شرائط پر عمل درآمد کے لیے یہ مدت انتہائی کم ہے اور یہ عمل ابھی نامکمل ہے لہٰذا متعلقہ نوٹیفکیشن میں90دنوں کی توسیع کردی جائے۔