وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی کی درخواست سماعت کے لیے منظور

عدالت نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو نوٹس 2 ایک کی اکثریتی بنیاد پر جاری کیا


ویب ڈیسک August 06, 2019
عدالت نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو نوٹس 2 ایک کی اکثریتی بنیاد پر جاری کیا۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی کے لیے دائر نظرثانی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی ہے۔

جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی سے متعلق دائر نظرثانی درخواست کی سماعت کی، اس موقع پر وکیل درخواست گزار حامد خان نے کہا کہ مراد علی شاہ کو دہری شہریت پر سپریم کورٹ نے نااہل قرار دیا، مراد علی شاہ کی نااہلی کا فیصلہ حتمی ہوُچکا ہے جس پر جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریمارکس میں کہا کہ آرٹیکل 62 ون ایف کے لیے عدالتی ڈیکلریشن چاہیے۔

جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہی ڈیکلریشن ہے، ہر امیدوار اپنی اہلیت کا بیان حلفی ریٹرننگ افسر کو جمع کراتا ہے جب کہ جھوٹا بیان حلفی دینے پرآرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق ہوتا ہے، وکیل درخواست گزار حامد خان نے کہا کہ مراد علی شاہ نے الیکشن 2013 میں جھوٹا بیان حلفی دیا، مراد علی شاہ نے کینیڈین شہریت چھوڑنے کا سرٹیفکیٹ جمع نہیں کرایا تھا۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد روشن علی ابڑو کی درخواست پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو دہری شہرہت کے معاملے پر نوٹس جاری کردیا، عدالت نے فیصلہ 2 ایک کی اکثریتی بنیاد پر کیا، جسٹس عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن نے کثرت رائے سے مراد علی شاہ کو نوٹس جاری کیا جب کہ جسٹس عمر عطاء بندیال نے نوٹس جاری کرنے سے اختلاف کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں