امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز پاکستان پہنچ گئیں

پاکستان بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے معاملے کو اٹھائے گا، ذرائع


ویب ڈیسک August 06, 2019
پاکستان بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے معاملے کو اٹھائے گا، ذرائع فوٹو : فائل

امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز پاکستان پہنچ گئی ہیں جہاں وہ دفتر خارجہ میں اعلیٰ حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گی۔

امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز پاکستان پہنچ گئیں، ذرائع کے مطابق ایلس ویلز دفتر خارجہ میں اعلیٰ حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گی جب کہ دفتر خارجہ میں پاکستان اور امریکا کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے معاملے کو اٹھائے گا جب کہ افغان امن عمل اور خطے میں سلامتی کی صورت حال پر تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں