کراچی میں 18 سال کے دوران قتل ہونیوالے پولیس اہلکاروں کے کیسز دوبارہ کھل گئے

ایڈیشنل آئی جی نے قتل کی تحقیقات کیلئے تمام ڈی آئی جیز کو مقدمات کی خود تفتیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔


ویب ڈیسک September 19, 2013
ڈی آئی جیز 1995 سے 2013 کے دوران قتل ہونے والے پولیس اہلکاروں کے مقدمات کی تفتیشن کریں گے۔ فوٹو: فائل

ایڈیشنل آئی جی شاہد حیات نے کراچی میں 1995 سے 2013 کے دوران قتل ہونے والے پولیس اہلکاروں کے کیسز کو دوبارہ کھولنے کا حکم دے دیا۔

ایڈیشنل آئی جی شاہد حیات نے 18 سال کے دوران قتل ہونے والے اہلکاروں کے مقدمات کی تحقیقات کے لئے تمام ڈی آئی جیز کو خود تفتیش کرنے اور قاتلوں کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ آج کراچی بدامنی کیس کے دوران چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ریمارکس دیئے تھے کہ 1992 اور 1996 کے آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس افسران چن چن کر مار دیئے گئے لیکن آج تک قاتل گرفتار نہیں کئے گئے، اگر پولیس اہلکاروں کے قاتلوں کو پکڑ لیا جاتا تو آج پولیس کا مورال بلند ہوتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں