سندھ میں آئینی بحران ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کی قائم مقام گورنر بننے سے معذرت

وفاق نے ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری کو قائم مقام گورنر بنانے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا


ویب ڈیسک August 06, 2019
پیپلز پارٹی کی قیادت نے ریحانہ لغاری کو عہدہ سنبھالنے سے روک دیا ہے، فوٹو: سوشل میڈیا

ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری نے قائم مقام گورنر شپ سے معذرت کرلی ہے جس کے بعد سندھ میں آئینی بحران پیدا ہوگیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل آج حج کی سعادت کے لئے 10 روز کی تعطیل پر روانہ ہورہے ہیں، وفاق نے ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری کو قائم مقام گورنر بنانے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا لیکن پیپلز پارٹی کی قیادت نے ریحانہ لغاری کو عہدہ سنبھالنے سے روک دیا ہے، جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی نے بھی قائم مقام گورنرشپ سے معذرت کرلی ہے۔

ریحانہ لغاری کا کہنا ہے کہ آئین کے مطابق اسپیکر کی موجودگی میں قائم مقام اسپیکر نہیں بن سکتی، میں کوئی غیر آئینی کام نہیں کرنا چاہتی، صدر مملکت چاہیں تو نوٹی فکیشن معطل کردیں یا نیا نوٹیفکیشن جاری کردیں۔

واضح رہے کہ آئین کے مطابق گورنر کی غیر موجودگی میں اسپیکر صوبائی اسمبلی عارضی طور پر اس عہدے پر ذمہ داریاں سرانجام دیتے ہیں۔ تاہم اسپیکر آغا سراج درانی نیب کی حراست میں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں