چیئرمین نیب کی تقرری کیلئے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان ملاقات کل ہوگی

ملاقات دن 12 بج کر 40 منٹ پر وزیراعظم کے دفتر میں ہوگی۔


ویب ڈیسک September 19, 2013
چیئرمین نیب کی تقرری کے حوالے سے دونوں کے درمیان ہونے والی اس تیسری ملاقات میں ہوگی. فوٹو؛ فائل

چیرمین نیب کی تقرری کے حوالے سے مشاورت کے لئے وزیراعظم نواز شریف اور قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کے درمیان اہم ملاقات کل ہوگی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ بیرون ملک سے آج ہی کراچی پہنچے ہیں جو کل صبح وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے لئے اسلام آباد روانہ ہوں گے۔ چیئرمین نیب کی تقرری کے حوالے سے دونوں کے درمیان کل تیسری ملاقات ہوگی جس میں چیئرمین نیب کے نئے ناموں پر مشاورت کی جائے گی، ملاقات دن 12 بج کر 40 منٹ پر وزیراعظم کے دفتر میں ہوگی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے حکومت کو چیئرمین نیب کی تقرری جلد از جلد کرنے کا حکم دیا ہے، چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے چیئرمین نیب کی تقرری کے حوالے سے کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل منیر اے ملک سے کہا تھا کہ حکومت چیئرمین نیب کا جلد تقرر کرے ورنہ نتائج بھگتنے کے لئے تیار رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں