رفاعی پلاٹ کی غیر قانونی الاٹمنٹ پر چیئرمین نیب کو تحقیقات کے لیے نوٹس جاری
سپریم کورٹ نے سینیر ممبر بورڈ آف ریونیو کو مکمل ریکارڈ کے ساتھ 9 اگست کو طلب کرلیا
سپریم کورٹ نے الہ دین پارک سے متصل رفاعی پلاٹ کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو مکمل ریکارڈ کے ساتھ 9 اگست کو طلب چیئرمین نیب کو تحقیقات کے لیے نوٹس جاری کردیئے۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل 3 رکنی بینچ کے روبرو الہ دین پارک سے متصل رفاعی پلاٹ کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق سماعت ہوئی۔ غیر قانونی الاٹمنٹ پر عدالت شدید برہم ہوگئی۔
جسٹس گلزار احمد نے ریماکس دیئے اس الاٹمنٹ کا تو قطری خط آگیا ہمارے پاس، یہ الاٹمنٹ بھی قطری خط ہے۔ ایسے قطری خطوں پر تو پورا کراچی بِکا ہوا ہے۔ رفاعی پلاٹ کو الاٹ کرنے کی اجازت کیسے دے دی؟ ہمیں بتائیں لیز کیسے منسوخ کریں گے؟ ہم ایسی کسی لیز کی اجازت نہیں دیں گے۔
ممبر لینڈ یوٹیلائزیشن نے بتایا کہ یہ پلاٹ 1999 میں الاٹ ہوا، کمیٹی نے 2010 میں ریگولرائزیشن کی اجازت دے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کمیٹی کو صرف قیمت کے تعین کا اختیار تھا۔ عدالت نے سینیر ممبر بورڈ آف ریونیو کو مکمل ریکارڈ کے ساتھ 9 اگست کو طلب کرلیا۔ عدالت نے چیئرمین نیب کو بھی معاملے کی تحقیقات کیلئے نوٹس جاری کردیئے۔