سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ اسٹاک ایکسچینج 3 سال کی کم ترین سطح پر بند

فی تولہ سونا 500 روپے مہنگا ہوکر 84 ہزار 500 روپے کا ہوگیا

10 گرام سونا429 روپے اضافے سے 72445روپے کا ہوگیا۔ فوٹو: فائل

سونے کی قیمت اضافے کے بعد 84 ہزار 500 روپے کی سطح پر پہنچ گئی جب کہ اسٹاک مارکیٹ 3 سال 4 ماہ کی کم ترین سطح پر بند ہوئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ملک میں گزشتہ ایک ہفتے سے ڈالر کی قدر تسلسل کے ساتھ گر رہی ہے، تاہم دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان بھی جاری ہے اور سونے کی قیمت کو بھی پر لگے ہوئے ہیں۔

اسٹاک مارکیٹ میں ہفتے کے دوسرے روز بھی مندی کا رجحان رہا، اور 100 انڈیکس میں 180 پوائنٹس کی کمی ہوئی، اور 100 انڈیکس 3 سال 4 ماہ کی کم سطح 31 ہزار پر بند ہوا، تاہم انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر آج بھی 28 پیسے کم ہوئی اور انٹرمارکیٹ میں ڈالر 158 روپے 65 پیسے پر بند ہوا۔


دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں ایک بار پھر 4 ڈالر کا اضافہ ہوا، اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1463 ڈالر پر پہنچ گئی، جب کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 500 روپے اور 429 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت اضافے کے بعد 84 ہزار 500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر72 ہزار 445 روپے ہوگئی۔ اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1110 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 951 روپے 64 پیسے پر مستحکم رہی۔

 
Load Next Story