حکومت کراچی میں اپنی رٹ قائم کرےثروت اعجاز قادری

پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ...


Staff Reporter August 30, 2012
فوٹو: فائل

پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ جان و عزت کے تحفظ کیلیے امن پسند اوردہشت گردوں میں جنگ چھڑسکتی ہے، بہتر ہوگا حکومت کراچی میں اپنی رٹ کو قائم کرکے دہشت گردوں کو جو شہر کے امن کو تہہ وبالا اور بے گناہ افراد کے خون سے اپنے ہاتھ رنگ رہے ہیں انھیں انجام تک پہنچائے،

امن پسند قوتوں نے اسلحہ اٹھالیا تو کراچی بیروت سے بھی زیادہ خطرناک ہوگا، 12اگست سے لیکر آج تک ہمارے 11 کارکنان کو شہید کیا جاچکا ہے ، گذشتہ روز جہانگیر روڈ پر شرپسندوں نے سیکٹر آفس کو آگ لگا کر امن تباہ کرنے کی کوشش کی جسے پاکستان سنی تحریک نے اپنی امن پسند پالیسی کے ذریعے امن تباہ کرنے والوں کے مذموم مقاصد کو مٹی میں ملا دیا،

ان خیالات کا اظہار انھوں نے کارکنان کے پے در پے قتل پر اپنے شدیر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا، ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ہماری اطلاعات کے مطابق حکومت جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑے آپریشن کا فیصلہ کررہی ہے مگر آپریشن کے دوران ظالم و مظلوم میں تمیز نہ کی گئی تو خطرناک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں