کوئٹہ مشن روڈ پر دھماکا ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی

دھماکے کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ فوٹو:فائل

مشن روڈ پر ہونے والے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے مشن روڈ پر دھماکے کے نتیجےمیں ایک شخص جاں بحق جب کہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکے کے اطلاع ملتے فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا، جب کہ ریسکیو ٹیموں کی مدد سے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا، دھماکے کے بعد شہر کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، اور اب تک 18 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 6 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب پشین بازار میں بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس سب انسپکٹر جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق پولیس اہلکار کی لاش سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردی گئی ہے۔

 
Load Next Story