شہزادی ڈیانا پر فلم ’’ڈیانا‘‘ آج نمائش کیلیے پیش کی جائے گی

فلم کے ہدایتکار اولیور ہرسچیبگل ہیں، انجہانی شہزادی کا کردار نومی واٹز نے اداکیا ہے


Showbiz Reporter September 19, 2013
کہانی ڈیانا کی زندگی کے آخری 2 سالوں پر مشتمل ہے، حماد چوہدری۔ فوٹو: فائل

برطانوی شہزادی ڈیانا کی زندگی پربننے والی فلم ''ڈیانا'' آج ملک بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

فل میں ڈیانا کا مرکزی کردار ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ نومی واٹز نے اداکیا ہے جب کہ بقیہ کاسٹ میں نوین اینڈریو ، ڈگلس ہوج، جیرلڈائن جیمز، چارلس ایڈورڈز، ڈینیل پیرے، کاس اینور، جولیٹ سٹیونسن، جوناتھن کیرگن، لارنس بیلچر، ہیری ہالینڈ، لینڈا ریڈی، آرٹ ملک، مائیکل ہیڈلی، روز اولیگھلن، کرسٹوفربرچ، مائیکل بائرن، نیتھنئل فیسی، اوشا خان، افضل خان، رفیق ، کستھوڑی سنگھ، ایڈنا جیرے، الیکس ایلیٹ سمیت دیگر شامل ہیں جب کہ فلم کے ہدایتکار اولیور ہرسچیبگل ہیں۔



فلم کوپاکستان میں نمائش کے لیے سنسرسرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا ہے اوراس فلم کو پاکستان میں 'ایچ کے سی انٹرٹینمنٹ' ریلیزکررہا ہے۔ مذکورہ ادارے کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر حماد چوہدری نے ''ایکسپریس''کوبتایا کہ فلم کی کہانی ڈیانا کی زندگی کے آخری دوسالوں پرہے۔ جس میںان کی ملاقات پاکستانی نژاد ڈاکٹرحسنات سے ہوتی ہے۔ یہ ایک منفرد اورسچی کہانی ہے جس کوفلم بین جب بڑی اسکرین پردیکھیں گے توان کو فلم کی کہانی، عکسبندی اورفنکاروںکی پرفارمنس پسند آئے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں