نوشہرہ میں بم کو ناکارہ بناتے ہوئے دھماکا 8 اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی

بیشتر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔


ویب ڈیسک August 07, 2019
بیشتر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ فوٹو:فائل

خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں بم کو ناکارہ بناتے ہوئے دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 8 اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔

نوشہرہ کے علاقے اضاخیل پایان حسن گھڑی میں پولیس کو بم کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر پولیس موقع پر پہنچی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) کو طلب کیا۔

بارودی مواد ناکارہ بنانے کے دوران پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوگئے جن میں 8 پولیس اور بی ڈی ایس اہلکار جبکہ ایک عام شہری شامل ہے۔

تمام زخمیوں کو ایل آر ایچ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں بیشتر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

ڈی پی او نوشہرہ اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مشتبہ افراد کی تلاش کےلیے علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں