جوہی کریک میں کشتی الٹ گئی5افراد ڈوب گئے2جاں بحق

گلشن حدید کراچی کے رہائشی مقامی زمیندار کے ہمراہ مچھلیاں پکڑ رہے تھے تیز ہوا کے باعث کشتی الٹ گئی

ڈوبنے والے 3 افراد کو بچا لیا گیا۔

چوہی کریک میں کشتی الٹنے سے 5 افراد ڈوب گئے، 2 جاں بحق، 3 کو بچالیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گلشن حدید کراچی سے مچھلی کے شکار کی غرض سے آئے ہوئے افراد مقامی زمیندار عبدالمجید بگھیار کے ساتھ کشتی میں سوار ہوکر مچھلیاں پکڑ رہے تھے کہ اچانک تیز ہوا کی وجہ سے ان کی کشتی الٹ گئی ۔




جس کے نتیجے میں عبدالمجید بگھیار اور جاوید خاصخیلی ڈوب کر ہلاک ہوگئے جبکہ 3 افراد کو بچالیا گیا۔
Load Next Story