زیریں سندھ حیسکو نے عدم ادائیگی پر ہزاروں بجلی کنکشن کاٹ دیے

بھٹ شاہ، ٹھٹھہ، ٹنڈو آدم، نوابشاہ اور دیگر علاقوں میں حیسکو کا آپریشن،12بجلی چور گرفتارکرلیا۔


Express News Desk/Nama Nigaran September 20, 2013
حیسکو حکام نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 500 غیر قانونی کنکشن کاٹ دیے۔ فوٹو: فائل

زیریں سندھ کے مختلف شہروں میں حیسکو نے نا دہندگان کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے سرکاری اداروں سمیت بجلی کے ہزاروں کنکشنز کاٹ دیے۔

جبکہ 12بجلی چور گرفتار کر لیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق بھٹ شاہ میں4 کروڑ سے زائد بقایاجات کی وصولی کے لیے حیسکو نے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے کر تمام سرکاری اداروں، بھٹ شاہ ڈرینج اسکیم، واٹر سپلائی، ٹاؤن کمیٹی، کبڑری، ونٹری اسپتال، ہائی اسکول، کالج، صوفی یونیورسٹی، کلچر سینٹر، کراڑ جھیل سمیت 35 گوٹھوں کے علاوہ 500 غیر قانونی کنکشن کاٹ دیے ہیں۔ ایس ڈی او اختیار میمن کا کہنا ہے کہ اگر حیسکو اہلکار بھی غیر قانونی کنکشن لگانے میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔ دوسری جانب واٹر سپلائی اور ڈرینج کے کنکشن کٹ جانے کے بعد شہر میں ہر طرف گندا پانی جمع ہوگیا ہے۔ ٹنڈو آدم میں بھی بل ادا نہ کرنے والے سرکاری اداروں کی بجلی کاٹنے کا سلسلہ جاری ہے۔

2 کروڑ روپے سے زائد بل ادا نہ کرنے والی میونسپل کمیٹی ٹنڈو آدم کے کئی شعبوں واٹر سپلائی ڈرینج اسٹریٹ لائٹس گلشن صدیقی پارک اور دیگر کی بجلی کاٹ دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ محکمہ تعلیم کے 15 ہائی اور پرائمری اسکول کو بھی بجلی سے محروم کردیا گیا ہے، اسکارپ ایری گیشن کے 25 ٹیوب ویلوں کی بجلی بھی کاٹ دی ہے ۔



شہر اور کئی دیہات سے بجلی کے بلوں کی ادائیگیاں نہ کرنے والے ڈیڑھ سو سے زائد صارفین کے میٹر کاٹ دیے گئے ہیں۔ ٹھٹھہ میں بھی کروڑوں روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر سرکاری محکموں کی بجلی کاٹ دی گئی۔ حیسکو ٹھٹھہ کے ایگزیکٹو مقصود احمد میمن نے اپنی خصوصی ٹیم کے ہمراہ مختلف مقامات پر چھاپے مار کر ٹی ایم اے، پبلک ہیلتھ، ہائی وے اور دیگر سرکاری محکموں کی بجلی منقطع کردی۔

میڈیا سے بات چیت میں انھوں نے کہاکہ عدم ادائیگی پر 250 کنکشن منقطع کیے۔ سرکاری اداروں پر کروڑوں کے واجبات ہیں۔نوابشاہ سینامہ نگار کے مطابق حیسکو چیف نے اپنی ٹیم کے ہمراہ نوابشاہ کے اندر نادہندگان کے دفاتر،گھروں اور بنگلوں پر چھاپے مارے، 12 بجلی چوری گرفتار، ایک لائن میں معطل۔ حیسکو چیف امتیاز احمد قریشی نے نواب شاہ سمیت ضلع بھر میں بجلی چوروں اور واپڈا کے واجبات جمع نہ کرنیوالے صارفین کی دکانوں، مکانوں، گھروں، اسکولوں، دفاتر کی بجلی منقطع کر دی۔

کمرشل علاقوں میں نادہندگان پر حیسکو کے تقریبا 70 کروڑ روپے واجب الادا ہیں۔اسی طرح ٹاؤن میونسپل پلازہ نوابشاہ پر بھی چھاپہ مار کر اسکی بجلی منقطع کر دی گئی اور 2 افراد زوہیب اور واپڈا کے لائن مین ثناء اللہ کو گرفتار کر لیا گیا جن کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔ دریں اثنا جمعرات کو محکمہ ریلوے نے واجبات کی مد میں ساڑھے 3کروڑ روپے ادا کر دیے جس پر ریلوے کے منقطع کیے گئے 80 کنکشنز بحال کر دیے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں