پولیو کاخاتمہ قومی فریضہ ہے ڈپٹی کمشنرمٹیاری

عوام کو صحت کی بہتر سہولتیں مہیا کرنے کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں


Nama Nigar September 20, 2013
اسپتالوں میں ڈنگی کے ٹیسٹ کی سہولت مہیا کی جائے، صحت افسران سے اجلاس فوٹو: فائل

ڈپٹی کمشنرمٹیاری فیاض حسین عباسی نے کہا ہے کہ پولیوکا خاتمہ قومی فریضہ ہے جسے انسانی خدمت کے جذبے سے پورا کیا جائے گا۔

انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انھوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوام کو صحت کی بہتر سہولتیں مہیا کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں ڈاکٹر ظہیر میمن نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں 6 خاندان ہیں جو کہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہیں پلاتے، ان کی محنت سے ہی 12برسوں سے مٹیاری پولیو فری ضلع ہے۔ ڈپٹی کمشنر کو یوسی میڈیکل آفیسرز نے بھی اپنے مائیکرو پلان سے متعلق تفصیلات اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔



ضلع ہیلتھ افسر حسن مراد شاہ نے بھی محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کے اقدامات پر اپنے مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے ڈی سی کو مزید بتایا کہ ضلع میں مچھروں کے خاتمے کے لیے اسپرے مہم بھی جاری ہے۔ اجلاس کے آخر میں ڈی سی مٹیاری نے کہا کہ ضلع کے تعلقہ اسپتالوں میں ڈنگی کے ٹیسٹ کی سہولت اور علیحدہ وارڈ بھی قائم کیا جائے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سالک مرزا، اسسٹنٹ کمشنر مٹیاری عبدالعلیم جاگیرانی، اسسٹنٹ کمشنر سعید آباد، امام بخش کا کا، میڈیکل سپرنٹینڈنٹ تعلقہ ہسپتال مٹیاری ڈاکٹر مظفر حسین سموں، ڈاکٹر غلام رسول میمن اور محکمہ صحت کے دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں