مصر کے علاقے کرداش میں پولیس کا آپریشن پولیس جنرل ہلاک

سیکیورٹی فورسز اور اخوان المسلمون کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں میں پولیس جنرل نبیل فراغ ہلاک ہو گئے۔


ویب ڈیسک September 20, 2013
سیکیورٹی فورسز اور اخوان المسلمون کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں میں پولیس جنرل نبیل فراغ ہلاک ہو گئے۔ فوٹو: اے ایف پی

مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے نزدیک واقع قصبے کرداش میں پولیس نے اخوان المسلمون کے کارکنان اور صدر مرُسی کے حامیوں کے خلاف آپریشن کیا جس میں پولیس جنرل ہلاک ہو گئے۔

آج صبح قاہرہ کے مضافاتی قصبے کرداش میں پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں نے آپریشن کیا تو انہیں اخوان المسلمون کے حامیوں کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا اور سیکیورٹی فورسز اور اخوان المسلمون کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں میں پولیس جنرل نبیل فراغ ہلاک ہو گئے۔

پولیس نے آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی اور 65 افراد کو حراست میں لے لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن کے بعد علاقے کا کنٹرول حاصل کر کے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ قاہرہ میں اخوان المسلمون کے ارکان کے خلاف فوج کی جانب سے کئے گئے بدترین آپریشن کے رد عمل میں کرداش میں صدر مرسی کے حامیوں نے پولیس اسٹیشن کو آگ لگا دی تھی جس کے نتیجے میں 11 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں