
آج صبح قاہرہ کے مضافاتی قصبے کرداش میں پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں نے آپریشن کیا تو انہیں اخوان المسلمون کے حامیوں کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا اور سیکیورٹی فورسز اور اخوان المسلمون کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں میں پولیس جنرل نبیل فراغ ہلاک ہو گئے۔
پولیس نے آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی اور 65 افراد کو حراست میں لے لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن کے بعد علاقے کا کنٹرول حاصل کر کے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ قاہرہ میں اخوان المسلمون کے ارکان کے خلاف فوج کی جانب سے کئے گئے بدترین آپریشن کے رد عمل میں کرداش میں صدر مرسی کے حامیوں نے پولیس اسٹیشن کو آگ لگا دی تھی جس کے نتیجے میں 11 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔