سندھ یونیورسٹی میں انٹر ڈپارٹمنٹل مقابلہ قرآت کا انعقاد

آصف نے پہلی، سدرہ نے دوسری اور عبدالحفیظ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔


Nama Nigar September 20, 2013
بی اے پارٹ تھری کے طالب علم حافظ عبدالقدوس کو خصوصی انعام دیا گیا۔

سندھ یونیورسٹی جامشورو میں انٹر ڈپارٹمنٹل قرآت مقابلہ 2013 منعقد ہوا۔

مقابلے میں ڈپارٹمنٹ آف کریکیولم ڈیولپمنٹ اینڈ اسپیشل ایجوکیشن، ایم ایڈ کے طالب علم محمدآصف نے پہلی، انسٹیٹیوٹ آف میتھیمیٹکس اینڈ کمپیوٹر سائنسز بی ایس پارٹ تھری کی طالبہ سدرہ انصاری نے دوسری ڈپارٹمنٹ آف کمپئریٹو ریلیجن بی اے (آنرس) پارٹ ٹو کے طالب علم عبدالحفیظ بوزدار نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔



جبکہ ڈپارٹمنٹ آف عربک بی اے پارٹ تھری کے طالب علم حافظ عبدالقدوس کو خصوصی انعام دیا گیا۔ مقابلے میں ججز کے فرائض بلال مسجد سندھ یونیورسٹی کالونی کے پیش امام حافظ ثناء اللہ سومرو، عرفات مسجد بوائز ہاسٹل کے خطیب مولانا صبغت اللہ بزری اور ٹیچرز ہاسٹل کی مسجد کے پیش امام حافظ سید احسان علی شاہ نے انجام دیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں