جسٹس فائز عیسیٰ نے صدارتی ریفرنس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
صدارتی ریفرنس قانون اور آئین کی خلاف ورزی ہے، درخواست میں موقف
جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے خلاف صدارتی ریفرنس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے خلاف صدارتی ریفرنس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے دائر درخواست تین سو سے زائدصفحات پر مشتمل ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صدارتی ریفرنس قانون اور آئین کی خلاف ورزی ہے۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے دائر درخواست میں سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی ختم کرنے اور سپریم کورٹ کے فیصلے تک کونسل کی کارروائی روکنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس فائز عیسیٰ پر اہلیہ اور بیٹے کی بیرون ملک جائیداد چھپانے کا الزام ہے جس پر حکومت کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل میں ججز کے خلاف ریفرنس دائر کیا گیا ہے۔