نیب نے ایل این جی کیس میں مفتاح اسماعیل کو گرفتار کرلیا

عدالت نے سابق وزیرخزانہ اور سابق ایم ڈی پی ایس او کی درخواست ضمانت مسترد کردی


ویب ڈیسک August 07, 2019
 آج جو لوگ حکومت میں بیٹھے ہیں کیا کل وہ بھی ملزم ہوں گے، جسٹس محسن اخترکیانی 

نیب نے ایل این جی کیس میں سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کو گرفتار کرلیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے ایل این جی کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل اور سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران کی درخواست ضمانت مسترد کردی جس کے بعد وہاں موجود نیب ٹیم نے مفتاح اسماعیل اور شیخ عمران کو گرفتار کرلیا جس کے بعد ملزمان کو نیب راولپنڈی آفس لے جایا جائے گا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی نے فیصلہ سنایا۔ دوران سماعت جسٹس محسن کیانی نے ریمارکس دیے کہ آج جو لوگ حکومت میں بیٹھے ہیں کیا کل وہ بھی ملزم ہوں گے، کیا اب حکومت ہر کام کے لئے نیب سے این او سی لے گی، کیا وزیر پٹرولیم وزیراعظم کے بجائے چیئرمین نیب کو سمری بھیج دیا کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں