پاکستان ہر سطح پر کشمیریوں کا کیس لڑے گا وزیراعظم عمران خان

پاکستان مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتا، وزیراعظم


ویب ڈیسک August 07, 2019
پاکستان مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتا، وزیراعظم۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان ہر سطح پر کشمیریوں کا کیس لڑے گا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال اور ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اجلاس میں کشمیر کی صورتحال پر حکومتی ترجمانوں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر سطح پر کشمیریوں کا کیس لڑے گا، مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت کی جبری تبدیلی پرعالمی برادری کو آگاہ کررہے ہیں، پاکستان مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |