اختیارات کا ناجائز استعمال سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف نئی تحقیقات شروع

شاہد خاقان نے اپنے دور کے آخری دنوں میں شوکت حسین عباسی کو میرٹ کے خلاف چئیرمین ایس ای سی پی تعینات کیا، نیب ذرائع


ویب ڈیسک August 07, 2019
چئیرمین ایس ای سی پی کی تعیناتی کا تمام ریکارڈ وزارت خزانہ سے حاصل کر لیا ہے، نیب ذرائع۔ فوٹو: فائل

نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال پر نئی تحقیقات شروع کردی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق نیب نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینیئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال پر نئی تحقیقات شروع کردی ہے، اور اس حوالے سے نیب نے وزارت خزانہ سے تمام ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنی حکومت کے آخری دنوں میں شوکت حسین عباسی کو چئیرمین ایس ای سی پی تعینات کیا اور یہ تعیناتی میرٹ کے خلاف اور ذاتی تعلقات کی بنیاد پر کی گئی، اور طاہر محمود کا نوٹیفیکیشن منسوخ کروا کے شوکت حسین کو چئیرمین تعینات کر دیا گیا تھا۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکت عباسی کو 11 مئی 2018 کو چئیرمین ایس ای سی پی تعینات کیا گیا، جب کہ وہ چئیرمین ایس ای سی پی کی اہلیت پر پورا نہیں اترتے تھے اور اس عہدے کے لئے شارٹ لسٹ بھی نہیں ہو ئے تھے، اس کے بعد خاقان عباسی کے دور میں شوکت حسین کو 6 ماہ میں 3 بار ترقی دی گئی۔ جب کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ برس اکتوبر میں شوکت حسین عباسی کو چئیرمین کے عہدے سے برخاست کر دیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں