وزیراعظم کا برطانوی ہم منصب کو فون مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا

دونوں قائدین نے کشمیر کی تشویشناک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا، ترجمان ڈاؤننگ اسٹریٹ


ویب ڈیسک August 07, 2019
دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کوجاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، ترجمان ڈاؤننگ اسٹریٹ۔ فوٹو:فائل

وزیراعظم عمران خان نے برطانوی ہم منصب بورس جانس کو فون کرکے کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم عمران خان نے برطانوی ہم منصب بورس جانسن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور بورس جانسن کو وزیراعظم کامنصب سنبھالنے پرمبارک باد پیش کی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: وزیراعظم کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سعودی ولی عہد کو فون

ترجمان ڈاؤننگ اسٹریٹ کے مطابق دونوں قائدین نے کشمیر کی تشویشناک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا، جب کہ دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کوجاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں