پاکستان کی 2 جونیئر فٹبال ٹیمیں کوریا کے ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گی

12 برس تک کی عمر کے کھلاڑیوں کے ایونٹ میں دونوں قومی ٹیمیں پی ایس بی کے تحت شریک ہوں گی


Sports Reporter/Zubair Nazeer Khan September 20, 2013
12 برس تک کی عمر کے کھلاڑیوں کے ایونٹ میں دونوں قومی ٹیمیں پی ایس بی کے تحت شریک ہوں گی۔ فوٹو: فائل

پاکستان کی 2 جونیئر فٹبال ٹیمیں کوریا میں ہونے والے یوتھ ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گی۔

کوریا فٹبال فیڈریشن کے تحت 3 اکتوبر سے شروع ہونے والے اس 5 روزہ ایونٹ میں دنیا کے 42 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، 12 برس تک کی عمر کے کھلاڑیوں کے ایونٹ میں دونوں قومی ٹیمیں پی ایس بی کے تحت شریک ہوں گی، ٹورنامنٹ میں شرکت کا مقصد اُبھرتے ہوئے نوعمر کھلاڑیوں کو بین الاقوامی تجربے سے روشناس کرانا ہے، ٹورنامنٹ کے لیے کراچی اور اسلام آباد سے 14،14 کھلاڑیوں پر مشتمل قومی جونیئرز ٹیموں کا انتخاب عمل میں آچکا، کراچی فلیمز فٹبال کلب واکیڈمی کے چیف کوچ محمد علی گروپ اے سے تعلق رکھنے والی ٹیم کے کوچ اور فرخ خان نائب کوچ ہوں گے، گروپ بی میں شامل اسلام آباد کی ٹیم کی کوچنگ کے فرائض اسد اللہ انجام دیں گے، دونوں ٹیمیں 2 اکتوبر کو سیئول روانہ ہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں