فوج پر سرحد پار سے دہشت گردوں کے حملے باعث تشویش ہیں صدر زرداری

پاکستانی مصنوعات کویورپی منڈیوںتک رسائی سے انسداددہشتگردی کی...

اسلام آباد :صدر آصف علی زرداری سے ایوان صدر میں یورپی پارلیمنٹ کا وفد ملاقات کررہا ہے ، بلاول بھٹو زرداری بھی موجود ہیں۔ فوٹو: اے پی پی

صدر آصف زرداری نے یورپی یونین کی پاکستان کیلیے ترجیحی تجارت کے جلد آغاز اور پاکستان کو جی ایس پی پلس ا سکیم میں جلد شامل کرنے پر زور دیا ہے۔ بدھ کو یہاں ایوان صدر میں مائیکل گاہلر کی قیادت میں یورپی پارلیمنٹ کے وفد سے گفتگو میں صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ میں پاکستان کو بھاری معاشی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔


اس کے علاوہ سیلاب سے بہت نقصانات ہوئے ہیں، اس لیے 'امدادی کے بجائے تجارت' پاکستان کیلیے قابل قبول آپشن ہے، یورپی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کو زیادہ رسائی سے انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں مدد ملے گی، انھوں نے یورپی یونین پر زور دیا کہ پاکستان کیساتھ آزاد تجارتی معاہدہ کیلیے مذاکرات کا آغاز کیا جائے، انھوں نے پاکستان سے یورپی یونین کو جلد مچھلی کی برآمدات بحال کرنے اور پاکستان کیلیے کیے گئے مالی اعلانات کو حقیقی بنانے پر بھی زور دیا، صدر نے کہا کہ پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات چاہتا ہے۔

آئی این پی کے مطابق صدر نے کہا کہ یورپی ایئرپورٹس پر پاکستانیوں سے امتیازی سلوک کا خاتمہ ہونا چاہیے ، مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق صدر نے وفد کو بتایا کہ سرحد پار سے پاک فوج پر حملے باعث تشویش ہیں، دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے ختم کرنے کیلیے اقدامات کرنا ہوںگے، مائیکل گاہلر نے یورپی یونین کی طرف سے پاکستان کے عوام اور جمہوریت کیلیے حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی، ملاقات کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔

Recommended Stories

Load Next Story