جشن آزادی تقریبات خیبرپختونخوا کی سکھ کمیونٹی کی بھرپور تیاریاں

سکھ کمیونٹی نے پشاور میں جشن آزادی کا کیک کاٹ کر وطن سے محبت کا اظہار کیا


احتشام خان August 07, 2019
آزادی کے جشن میں ہونے والی رنگ رنگ تقریب میں پشاور پولیس کے افسران نے بھی شرکت کی فوٹو: ایکسپریس

خیبرپختونخوا کی سکھ کمیونٹی جشن آزادی کی تیاریوں کے حوالے سے سب پر بازی لے گئی۔

خیبر پختوخوا کی سکھ کمیونٹی سب پر بازی لے گئی، سکھ کمیونٹی نے پشاور میں جشن آزادی کا کیک کاٹ کر وطن سے محبت کا اظہار کیا ، محلہ جوگن شاہ میں گوردوارے کے باہر ہونے والی تقریب میں سکھ کمیونٹی کے بچوں، جوان، اور بزرگوں نے ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم اٹھائے ہوئے تھے جبکہ سکھ بچوں نے تقریب میں ملی نغمے بھی پیش کئے۔



آزادی کے جشن میں ہونے والی رنگ رنگ تقریب میں پشاور پولیس کے افسران نے بھی شرکت کی، سکھ کمیونٹی کے رہنما ڈاکٹر صاحب سنگھ کا آزادی کی تقریب کے حوالے سے کہنا تھا کہ ہمارے رگوں میں پاکستان کا خون دوڑتا ہے، ہم ہمیشہ سے پاکستان کے ساتھ ہیں اور رہیں گے، سکھ کمیونٹی وطن پر کبھی آنچ نہیں آنے دیں گے، ڈاکٹر صاحب سنگھ کا کہنا تھا کہ آزادی کی تقریبات میں اقلیتی برادری ہمیشہ سے پیش پیش رہی ہے اور سکھ کمیونٹی کی جانب سے آزادی کے جشن میں ریلیاں نکالی جائیں گیں اور آزادی کا جشن منایا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں