وزرا کی غیرحاضری حکومت پر اپوزیشن کا دباؤ بڑھ گیا

22 سوالات میں 8 کے جوابات، وزراء نہیں آتے تواجلاسوں پر رقم ضائع نہ کی جائے، اپوزیشن

مائیک کے حصول کیلیے بچانی کی بار بار کوشش، ڈپٹی اسپیکر کے جھاڑ پلانے پر خاموش ہوگئے. فوٹو: فائل

قومی اسمبلی کے جاری اجلاسوں میں وزراء وارکان کی عدم دلچسپی اور غیر حاضری کا معاملہ روز بروز بڑھتا جارہا ہے اور اپوزیشن کی طرف سے حکومت پر بھی دباؤ بڑھتا جارہا ہے ۔

جمعرات کو ہونیوالا اجلاس 4 گھنٹے 47 منٹ تک جاری رہا جس میں سندھ میں 215دیہات کی تعمیر نو میں بے ضابطگیوں سے متعلق کوئی بات نہیں کی گئی۔ وقفہ سوالات میں کل 22 سوالات میں سے صرف 8 کے جوابات دیے گئے ۔ وزراء کی عدم موجودگی پر اپوزیشن نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔




حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ اگر وزراء اور حکومتی ارکان کے پاس سوالات کا جواب دینے کے لیے وقت نہیں ہے تو پھر اجلاس بلانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، ان اجلاسوں پر اتنی رقم ضائع نہ کی جائے۔مائیک کے حصول کیلیے بچانی کی باربارکوشش،ڈپٹی اسپیکرکے جھاڑ پلانے پر خاموش ہوگئے۔
Load Next Story