خانیوال پنجاب کالج میں بجلی چوری پر پرنسپل گرفتار مقدمہ درج

بجلی چوری پر فیصل آباد کے سابق ٹائون ناظم رانا زاہد کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا


News Agencies/Numaindgan Express September 20, 2013
بجلی چوری پر فیصل آباد کے سابق ٹائون ناظم رانا زاہد کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا. فوٹو: فائل

بجلی اور گیس چوروں کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے،ایف آئی اے ، واپڈا اورگیس ٹیموں کے مختلف شہروں میں چھاپوں کے دوران لاکھوں روے کی بجلی اور گیس چوری پکڑی گئی.

جبکہ فیصل آباد میں بجلی چوری کے مقدمے میں ملوث ملزم سابق ٹاؤن ناظم رانا زاہد محمودکو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا،خانیوال لیاقت پور میں واقع پنجاب کالج میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے غلام نبی کی ہدایت پر ٹیم نے چھاپہ مارا جہاں بجلی چوری کی جا رہی تھی۔ معلوم ہوا ہے کہ ایک سال سے ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے کالج اور پرنسپل ہائوس میں20 سے زائد اے سی اور دیگر آلات چلائے جا رہے تھے، ٹیم نے پرنسپل ایازخان کوگرفتارکرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرادیا،مزیدکارروائی جاری ہے،گوجرانوالہ میں چیچھروالی نہر کے قریب برف بنانے والے2کارخانوں پر چھاپہ مارا تو وہ کارخانے سوئی گیس پائپ کے ذریعے ہیوی جنریٹر کی مدد سے چلارہا تھے۔



علاوہ ازیں گوجرانوالہ سی این جی اور داروغہ سی این جی کوقانون کی خلاف ورزی کرنے پر ان کو سیل کردیا گیا ہے۔ فیصل آبادمیںفیسکو ٹیموں نے مختلف سب ڈویژنوں میں کارروائی کرتے ہوئے33صارفین کی بجلی چوری پکڑ لی ۔ پھالیہ پولیس نے گیس چوری کے الزام میں محلہ امیر پھالیہ کے طارق محمود ولد غلام حیدر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، سرگودھامیںواپڈا ڈویژنل ٹاسک فورس نے چھاپہ مار کر ماربل فیکٹری سے لاکھوں روپے کی بجلی چوری پکڑ لی۔

پاکپتن میں ٹاسک فو ر س نے اسسٹنٹ کمشنر رعنا حمید کی سر بر اہی میں بند ھن میر ج ہال و نگینہ میر ج ہال پر ریڈ، بجلی چو ری میں ملو ث بند ھن میر ج ہال کے مالک محمد عمر کو 26 ہزار 5سو 89 اور نگینہ میر ج ہال کے ما لک کو 20ہز ار8سو 40 روپے کا جر مانہ کیا،واپڈا پبی سب ڈویژن نے پانچ کمرشل صارفین فضل محمد،منور خان ریاض احمد محمد رسول بشیر احمد سے پانچ لاکھ چونتیس ہزار اکسٹھ روپے کے بل جمع نہ کرنے پر ان کی بجلی منقطع کردی، گوجرانوالہ کے ایڈیشنل سیشن جج میاں یعقوب نے وکلاء ہڑتال کے باعث 12 کروڑ روپے کی گیس چوری کے مقدمہ میں ملوث پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق ٹکٹ ہولڈر چوہدری صدیق مہرکی عبوری ضمانت میں 25 ستمبر تک توسیع کر دی، سیالکوٹ سے واپڈا کا لاکھوں روپے کا نقصان کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں