ایف اے ٹی ایف پلان غیر رسمی معیشت تک بڑھایا جائے امریکا

امریکا نے فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس کے 27 نکاتی ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق اپنے تحفظات بھی ظاہر کئے ہیں۔


Shahbaz Rana August 08, 2019
امریکا نے فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس کے 27 نکاتی ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق اپنے تحفظات بھی ظاہر کئے ہیں۔ فوٹو: فائل

امریکا نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس کے پلان کا نفاذ معیشت کے غیر رسمی شعبہ تک بڑھایا جائے۔

امریکا نے فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس کے 27 نکاتی ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق اپنے تحفظات بھی ظاہر کئے ہیں، مذکورہ ٹاسک فورس کے ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے امریکی وفد ان دنوں پاکستان کے دورہ پر ہے۔

گزشتہ روز وفد نے وفاقی وزیر حماد اظہر سے ملاقات کی،جو ایف اے ٹی ایف معاملات کے کوآڈینیٹر بھی ہیں،امریکی وفد پیر سرکاری و نجی شعبہ کے عہدیداروں سے ملاقاتیں کر رہا ہے تاکہ ایف اے ٹی اے کے پلان پر پاکستان کی تیاری کا اندازہ لگایا جا سکے۔ خاص طور پر منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی مالی معاونت کی روک تھام میں بہتری کا جائزہ لیا جا سکے۔

وفاقی وزیر حماد اظہر کو حال ہی میں ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر عملدرآمد کی نگرانی کرنے کیلئے وفاقی کابینہ کی جانب سے کوآڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |