ملک کے بیشتر شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن جب کہ اس کی گہرائی تقریباً 279 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی ہے۔


ویب ڈیسک August 08, 2019
زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن جب کہ اس کی گہرائی تقریباً 279 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔ فوٹو: فائل

ملک کے بیشتر شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور، مہمند، چارسدہ، حافظ آباد، خوشاب، میانوالی، سرگودھا، قصور، بنوں، پنڈدادن خان، راولاکوٹ، آزاد کشمیر سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں 5.9 شدت کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن جب کہ اس کی گہرائی تقریباً 279 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے صبح 5 بج کر 46 منٹ پر محسوس کیے گئے جس کے خوف سے لوگ نیند سے اٹھ کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں