دنیا کشمیر پر پاک بھارت جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی امریکی سینیٹر لنزے گراہم

امریکا کو پاک بھارت کشیدگی ختم کرنے کےلیے کردار ادا کرنا ہوگا، لنزے گراہم


ویب ڈیسک August 08, 2019
امریکا کو پاک بھارت کشیدگی ختم کرنے کےلیے کردار ادا کرنا ہوگا، لنزے گراہم فوٹو:فائل

امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے کہا ہے کہ امریکا کو پاک بھارت کشیدگی ختم کرنے کےلیے کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ دنیا کسی طور پر اس کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی ہے، پاکستان بھارت کے درمیان مزید کشیدگی بڑھنے سے پہلے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام سے فوری نمٹنا ہوگا۔



لنزے گراہم نے کہا امید ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ بحران کو ختم کرنے میں تعاون کرے گی، دنیا کسی طور پر پاک بھارت جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی اور مسئلہ کشمیر پر پاک بھارت فوجی محاذ آرائی نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کیلیے نقصان دہ ثابت ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں