وہ تمام لوگ جیل میں ہیں جنہوں نے ملک و قوم کی خدمت کی شہباز شریف
حکومت نے سیاسی انتقامی اندھیرنگری مچا رکھی ہے، شہباز شریف
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے سیاسی انتقامی اندھیرنگری مچا رکھی ہے اور وہ تمام لوگ جیل میں ہیں جنہوں نے ملک و قوم کی خدمت کی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سیاسی انتقامی اندھیرنگری مچا رکھی ہے، مفتاح اسماعیل ایک انتہائی قابل، ایماندار اور محب وطن شخص ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ وہ تمام لوگ جیل میں ہیں جنہوں نے نیک نیتی، ایمانداری اور خلوص نیت سے ملک و قوم کی خدمت کی، عاقبت نا اندیش حکومت ہر باصلاحیت شخص کو جیل میں ڈال رہی ہے اور ہر کھری آواز کو خاموش کرایا جایا رہا ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ مفتاح اسماعیل نے ملکی معیشت کی بہتری اور ملک قوم کے بہترین مفاد میں خدمات انجام دیں، شاہد خاقان عباسی نے ملک سے گیس کے بحران کا خاتمہ کیا، اور خواجہ سعد رفیق نے ریلوے ٹھیک کی۔