راشد لطیف نے سینٹرل کنٹریکٹ کے اعلان پر سوالیہ نشان لگادیا

سلیکشن کمیٹی کی مشاورت سے یہ کام کیا جاتا تو زیادہ اچھا ہوتا، راشد لطیف


Abbas Raza August 08, 2019
نئے چیف سلیکٹر کے لیے راشد لطیف کا نام بھی لیا جا رہا ہے فوٹو: فائل

ISLAMABAD: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے سلیکشن کمیٹی کے تقرر سے قبل ہی سینٹرل کنٹریکٹ کے اعلان پر سوالیہ نشان لگادیا۔

سابق کپتان راشد لطیف نے سلیکشن کمیٹی تشکیل دیے جانے سے قبل ہی 19 کرکٹرز کے لئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیے جانے کے فیصلے پر حیرت کا اظہار کیا ہے، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اب سلیکشن کمیٹی کی کیا ضرورت، خود ہی سلیکشن کرلی، اب سلیکشن کمیٹی کو ان کھلاڑیوں میں سے ہی ٹیموں کا انتخاب کرنا ہوگا، سلیکشن کمیٹی کی مشاورت سے یہ کام کیا جاتا تو زیادہ اچھا ہوتا۔

یاد رہے کہ انضمام الحق کی رخصتی کے بعد پی سی بی کو نئے چیف سلیکٹر کا انتخاب کرنا ہے، اس عہدے کیلیے امیدواروں میں محسن حسن خان کے ساتھ راشد لطیف اور شعیب اختر کا نام بھی لیا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں