مسئلہ کشمیر پر امریکا یا عرب کی باتیں نہیں ہمارے اقدام کی اہمیت ہے فواد چوہدری

8 کشمیریوں پر ایک بھارتی فوجی مسلط اورقیادت قید میں ہے پھر ان حالات میں کیا بات چیت ہونی ہے، وزیر سائنس و ٹیکنالوجی

آج مسئلہ کشمیر کا نہیں بلکہ مملکت پاکستان کے وجود کا ہے، فواد چوہدری فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر امریکا یا عرب دنیا کی باتیں اہم نہیں بلکہ بحیثیت پاکستانی ہمارے اقدام کی اہمیت ہے۔


سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر فواد چوہدری نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانیوں نے اپنے وجود کا احساس نہ دلایا تو ویسے ہی مٹ جائیں گے، آج مسئلہ کشمیر کا نہیں بلکہ مملکت پاکستان کے وجود کا ہے، یہ چھوڑ دیا جائے کہ آج کشمیر جل رہا ہے تو امریکا یا عرب کیا کرتے ہیں، اہم یہ ہے کہ ہم کیا کرتے ہیں۔ مٹ جائے گی مخلوق تو انصاف کرو گے، منصف ہو تو حشر اٹھا کیوں نہیں دیتے۔

فواد چوہدری نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں شاعرانہ انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ظلم رہے اور امن بھی ہو ، کیا ممکن ہے تم ہی کہو، مقبوضہ کشمیر میں بدترین مارشل لا مسلط ہے، ہر 8 کشمیریوں پر ایک بھارتی فوجی مسلط ہے، نہ تو تحریر کی آزادی ہے اور نہ ہی تقریر کی، انٹرنیٹ معطل ہے، تمام کشمیری لیڈر شپ قید و بند میں ہے، ان حالات میں کیا بات چیت ہونی ہے۔
Load Next Story