تھرپارکر کی 24 یونین کونسلز کے سیکریٹری معطل

ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ میرپور خاص کی انکوائری رپورٹ پرصوبائی وزیر بلدیات اویس مظفر نے معطلی کے احکام جاری کیے


Staff Reporter September 20, 2013
ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ میرپور خاص کی انکوائری رپورٹ پرصوبائی وزیر بلدیات اویس مظفر نے معطلی کے احکام جاری کیے. فوٹو فائل

صوبا ی وزیر بلدیا ت اویس مظفر نے ضلع تھر پارکر کی 24 یونین کونسلوں کے سیکریٹریوں کو غیر حاضر رہنے پر معطل کرنے کے احکام جاری کردیے۔

سیکریٹریوں کی معطلی کے احکام صوبائی وزیر نے ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ میرپور خاص کی جانب سے کی گئی انکوائری کے بعد دیے۔ تحصیل سیکریٹری لو کل گورنمنٹ علی احمد لوند نے بتا یا کہ سیکریٹریز کو نوکری سے برطر ف کرنے والے آرڈیننس کے تحت شوکاز نوٹس جاری کیے جا رہے ہیں۔



انھوں نے بتایا کہ معطل کیے گئے سیکریٹریز میں مٹھی کے نو ر محمد، جاوید احمد، اسلام کوٹ کے رمیش کمار، عطا حسین، شفیق احمد، نعمان علی ابڑو، ڈیپلو کے ایاز علی سر ہیو، اعزاز احمد، دیدار علی، ممتازعلی جبکہ ننگر پار کر کے خلیل احمد، ابراہیم انصاری، الطاف حسین، قلندر بخش، مظہر علی، ایاز ابڑو، عطا حسین، تحصیل چھاچرو کے مختار احمد، سلیم الدین، نوید علی، پونم چاند، واحد علی، اسد اللہ اور سوائی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |