مسلمان کبھی خوفزدہ نہیں ہوتا اور بھارت 27 فروری یاد رکھے پاکستان
مقبوضہ کشمیر کو داخلی معاملہ قرار دینے کا بھارتی دعویٰ مسترد کرتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل ہو چکا ہے۔
دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیربھارت کا داخلی معاملہ نہیں ہم بھارت کا یہ جھوٹا دعویٰ اور مقبوضہ کشمیر سے متعلق ان کے یک طرفہ اقدامات مسترد کرتے ہیں، کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں میں موجود ہے جو انہیں قراردادوں کے مطابق حل ہونا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اخلاقی حمایت جاری رکھے گا اور کرتارپور راہداری کا منصوبہ بھی جاری رکھے گا، پاکستان اپنا ہائی کمشنر بھارت نہیں بھیج رہا اور خوف مسلمانوں کی ڈکشنری میں شامل نہیں لہذا بھارت کچھ بھی کرنے سے پہلے 27 فروری کو یاد رکھے۔
ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ ایک کروڑسے زائد افراد کو مقبوضہ کشمیر میں نظربند کر دیا گیا ہے، جو ہونے جا رہا ہے عالمی برادری اس کا نوٹس لے رہی ہے، دنیا سے توقع ہے بھارت کو اس غیرقانونی اقدام سے روکے اور ہم بھی اقوام متحدہ اور عالمی عدالت انصاف میں جائیں گے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں سلامتی کونسل کےمستقل رکن ممالک کومقبوضہ کشمیرکی صورتحال پربریفنگ دی گئی، اسلامی دنیا سے ردعمل آرہا ہے لیکن زیادہ ترمسلم ممالک حج کے معاملات میں مصروف ہیں اور اب تو بھارت میں بھی آوازیں اٹھ رہی ہیں کہ یہ آپ نے کیا کر دیا جب کہ حافظ سعید کو رہا نہیں کیا جا رہا، ایسی خبریں جعلی ہیں۔