بھارت سے تمام ثقافتی تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا فردوس عاشق اعوان

پاکستانی عوام کو سرحدوں سے زیادہ بھارتی کلچر کی یلغار سے خطرہ ہے، معاون خصوصی

پاکستانی عوام کو سرحدوں سے زیادہ بھارتی کلچر کی یلغار سے خطرہ ہے، معاون خصوصی فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارت سے تمام ثقافتی تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔


فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے ساتھ ہر قسم کے ثقافتی تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، پاکستانی عوام کو سرحدوں سے زیادہ بھارتی کلچر کی یلغار سے خطرہ ہے، میڈیا پر منفی بات کشمیریوں کے دل کو ٹھیس پہنچا سکتی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارتی ٹی وی چینلز کی پاکستان میں نشریات بند کی جائیں گی، کشمیر کے لیے ہم سب ایک ہیں اور کسی بھی حد تک جانے کے لیے تیار ہیں، اور اس مقصد کے حصول تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
Load Next Story